Home Quran Witnesses on the Day of Resurrection | روز قیامت کے گواہان Witnesses on the Day of Resurrection | روز قیامت کے گواہان لبیک یارسول اللہﷺ 0 روز قیامت کے گواہان قیامت کے دن ہر انسان کے گناہوں پر آٹھ گواہ پیش ہوں گے پہلا گواہجس جگہ بندے نے گناہ کیا ہو گا وہ جگہ وہ زمین کا ٹکڑا قیامت کے دن اس کے خلاف گواہی دے گا ( سورۃ الزلزال آیت نمبر 5،6 ) دوسرا گواہوہ دن بھی گواہی دے گا جس دن بندے نے گناہ کیا ہو گا ( سورۃالبروج آیت نمبر 3 ) تیسرا گواہقیامت کے دن بندے کی زبان گواہی دے گی ( سورۃ النور آیت نمبر 24 ) چوتھا گواہانسان کے جسم کے باقی اعضاء ہاتھ پاؤں یہ بھی گواہی دیں گے (سورۃ یٰسین آیت نمبر 25) پانچواں گواہدو فرشتے جو تم پر نگران مقرر ہیں جو معزز ہیں لکھنے والے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں ( سورۃ الانفطار آیت نمبر12 ) چھٹا گواہوہ نامہ اعمال جو فرشتے لکھ رہے ہیں تو زبان بھی گواہی دے گی اور نامہ اعمال بھی دکھائے جائیں گے ( سورۃ الکہف :آیت نمبر 49 ) ساتواں گواہآپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی گواہ ہوں گے اللّه رب العزت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی گواہی مانگیں گے( سورۃ النساء آیت نمبر 41 ) آٹھواں گواہاللّه رب العزت قرآن میں فرماتے ہیں جو تم گناہ کرتے ہو ہم قیامت کے دن اس پر گواہ ہوں گے ( سورۃ یونس آیت نمبر 61 ) ہمارے گناہوں پر اللّه خود گواہ ہوگااللّه ... اللّه ... کیا عالم ہوگا یا اللّه ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطافرماایسی توبہ نصیب فرما جس کے بعد کوئی گناہ نہ ہو On the Day of Resurrection, there will be eight witnesses for our sins Tags QayamatQuran Facebook Twitter Whatsapp Newer Older
Assalam o Alikum