خادم حسین رضوی کا سخت الفاظ استعمال کرنا کیسا؟
1
. اللہ تعالٰی نے قرآن میں بلعم بن باعوراء کا حال ان الفاظ میں بیان کیا
ہے "
اس کا حال کتے کی طرح ہے۔"
کیونکہ اس نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی
مخالف اور گستاخی کی تو اللہ تعالیٰ نے اسے کتے کی بدترین
حالت سے تشبیہ دی
2.
اللہ نے قرآن میں گستاخِ رسول ولید بن مغیرہ کیلئے نو (9)
برائیاں بیان کرنے کے بعد آخر میں دسویں (10) بات یہ
کی کہ "ناجائز پیداوار ہے۔ (حرامی ہے)"
(سورۃ قلم)
3.
ابولہب نے جب حضور اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ
کی گستاخی کی تو اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ِاکرم صَلَّی
اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی طرف سے ان الفاظ میں
جواب دیا۔
"ابولہب کے دونوں ہاتھ تباہ ہوجائیں"
اب مجھے بتائیں کہ کیا اللہ کو بھی وہ لوگ اخلاق سکھائیں
گے۔ جو لوگ کہتے خادم حسین سخت الفاظ استعمال کرتا ہے
کیا اللہ پر بھی گالیاں دینے کا فتویٰ لگائیں گے؟
4
. ابوجہل کا اصل نام عمرو بن هشام* تھا لیکن اس کا نام بدل
کر ابو جہل یعنی *جاہلوں کا باپ کس نے رکھا؟ حضور صلی
اللہ علیہ وسلم نے۔
کیا اب حضور کو بھی اخلاق سکھائیں گے جو خود اخلاق کے
پیکر بن کے دنیا سے ظاہری وصال فرما کے تشریف لے
گئے!
.5
حدیبیہ کے موقع پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
نے ایک شخص کو کہا "اپنے لات (بُت) کی شرمگاہ چُوس."
(بخاری)
بتائیں یہ کیا ہے؟ کیا اب حضرت ابوبکر کو بھی اخلاق
سکھانے پڑیں گے جو افضل البشر بعد الانبیاء ہیں؟
6.
جنگِ بدر کے بعد ایک شخص مکہ سے مدینہ حضور صلی
اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کے ارادے سے آیا، حضور
مسجد
نبوی میں تشریف فرما تھے اور حضرت عمر صحابہ رضی
اللہ عنہم سمیت مسجد کے باہر کھڑے بدر کی
نعمتوں کا ذکر کرہے تھے
وہ شخص جیسے ہی اندر جانے لگا حضرت عمر نے دیکھ کر
فرمایا "پکڑو پکڑو اس کتے کو."
(البدایہ والنہایہ)
بتائیں یہ کیا ہے؟ اب کیا حضرت عمر کو بھی اخلاق
سکھانے
پڑیں گے جن کے بارے میں خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ "عمر کی زبان سے حق جاری ہوتا ہے"
اور فرمایا ہے کہ "اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو
عمر
ہوتا"؟
7.
ایک شخص حضور کے سامنے پاؤں پھیلا کر بیٹھا تھا،
حضرت اُسید رضی اللہ عنہ آئے اور اسے کہا او بندر!
تُو
حضور کے سامنے پاؤں پھیلا کر بیٹھا ہے! "اگر مجھے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا حیا نہ ہوتا تو میں تیری
پیشاب
والی نالیوں کو کاٹ دیتا."
بتائیں یہ کیا ہے؟ اب حضرت اُسید کو بھی اخلاق
سکھانے
پڑیں گے؟
8.
حضرت ابوبکر کے بیٹے حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہم
نے "ایک مرتبہ مروان کو لعنتی کا بیٹا کہا."
(تاریخ الخلفاء)
بتائیں یہ کیا ہے؟ اب کیا حضرت ابوبکر کے بیٹے کو
بھی
اخلاق سکھانے پڑیں گے؟
9
. حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو زلیل
کہا."
(فتوح الشام)
بتائین یہ سب کیا ہے اور یہ کیا کیا کہا ان ہستیوں نے؟ کیا
اب
صحابہ کو بھی اخلاق سکھائیں گے وہ لوگ؟ کیا ان کو
اخلاق
و آداب نہیں تھے معلوم؟ ادھر کیا فتویٰ ہے تنقید کرنے
اور
نرم لہجہ استعمال کرنے کا مشورہ دینے والوں کا؟
فقط ایک ہی بات!
جب حضور ﷺ کی بات آئے تو گستاخ کے لیے نرم لہجہ نہیں
اپنایا جاسکتا.
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ
وبارک وسلم۔
Assalam o Alikum