.
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم - الصلوة والسلام علیک یا سیدی رسول اللہ صلى الله عليه وسلم

Mout se faraar mumkin nahi - موت سے فرار ممکن نہیں - Ahlesunnatuljamaat

0

        

Mout se faraar mumkin nahi


🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹

اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰهﷺ

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌

موت سے فرار ممکن نہیں

موت سے فرار ممکن نہیں  بلکہ یہ بہر صورت آ کر ہی رہے گی۔ موت کے بارے میں ایک مقام پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’ نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ‘‘(واقعہ:۶۰)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: ہم نے تم میں  موت مقرر کردی۔

اور ارشاد فرماتا ہے 

’’كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ- ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ‘‘(عنکبوت:۵۷)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے پھر ہماری ہی طرف تم پھیرے جاؤگے۔

اور ارشاد فرماتا ہے 

’’ اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ وَ لَوْ كُنْتُمْ فِیْ بُرُوْجٍ مُّشَیَّدَةٍ‘‘(النساء:۷۸)

ترجمۂ  کنزُالعِرفان: تم جہاں  کہیں  بھی ہو گے موت تمہیں  ضرور پکڑ لے گی اگرچہ تم مضبوط قلعوں  میں  ہو۔

            اور ارشاد فرماتا ہے :

’’وَ هُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَ یُرْسِلُ عَلَیْكُمْ حَفَظَةًؕ-حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَ هُمْ لَا یُفَرِّطُوْنَ‘‘(انعام:۶۱)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہی اپنے بندوں  پر غالب ہے اور وہ تم پر نگہبان بھیجتا ہے یہاں  تک کہ جب تم میں  کسی کو موت آتی ہے تو ہمارے فرشتے اس کی روح قبض کرتے ہیں اور وہ کوئی کوتاہی نہیں  کرتے۔

            اور ارشاد فرماتا ہے :

’’قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ‘‘(جمعہ:۸)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: تم فرماؤ: بیشک وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ ضرور تمہیں  ملنے والی ہے پھر تم اس کی طرف پھیرے جاؤ گے جو ہر غیب اور ظاہر کا جاننے والا ہے پھر وہ تمہیں  تمہارے اعمال بتادے گا۔

جب اللہ تعالیٰ نے ہم میں  موت مقرر کر دی اور ہر جان نے موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے اور بندہ چاہے مضبوط ترین مکانات میں  چلا جائے وہاں  بھی موت اسے ضرور پکڑ لے گی اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے روح قبض کرنے میں  کوئی کوتاہی نہیں  کرتے تو پھر موت سے غافل رہنا، نزع کی حالت میں  طاری ہونے والی سختیوں  کی فکر نہ کرنا اور موت کے بعد برزخ اور حشر کی زندگی کے لئے کوئی تیاری نہ کرنا انتہائی نادانی ہے،


اے انسان!


یاد رکھ ہر آن آخر موت ہے


بن تو مت انجان آخر موت ہے


ملکِ فانی میں  فنا ہر شے کو ہے


سن لگا کر کان آخر موت ہے


بارہا علمی تجھے سمجھا چکے


مان یا مت مان، آخر موت ہے


اللہ تعالیٰ ہمیں ہر وقت موت کو یاد رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہمیں عمل صالح کرنے کی توفیق عطاء فرمائے  (بالخصوص الله عزوجل حاجی محمد رفیق کی مغفرت فرمائے

جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے)

 آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا   

Post a Comment

0Comments

Assalam o Alikum

Post a Comment (0)